مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے پہلوان نرسمہا یادو کو ڈوپنگ الزامات سے بری کئے جانے پر پیر کو راجیہ سبھا میں اپنی طرف سے دیئے گئے بیان میں کہا کہ یہ پہلوان اب ریو اولمپکس میں
اترے گا۔
وجے گوئل نے راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں کہاکہ 74 کلوگرام فری اسٹائل زمرے کے نرسمہا کو ڈوپنگ الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
وہ اب ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے اتریں گے۔